اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں بائیکیا چلانے والے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی اور سسر نے قتل کی واردات کی ملزمان نے گھریلو رنجش پر مقتول کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹان میں درج کیا گیا ڈی آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاواقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی کی زیرنگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ٹیموں نے سائینٹیفک طریقہ تفتیش سے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش کیا،ملزمان نے دوران تفتیش مقتول سید عبید حسین شاہ قتل کرنے کا اعتراف کیا، مقدمہ میں ملوث ملزمان کو قلیل وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔
بائیکیا چلانے والے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور سسر ملوث نکلے
Jul 16, 2024