وفاقی دارلحکومت میں9محرم  کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسیدعلی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی وفاقی دارلحکومت میں9محرم الحرام کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہG-6/2اثناعشری سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا واپس اختتام پذیر ہو گا،جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ،،جلوس کے شرکااپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے،جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی،شہری کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کر سکتے ہیں،جبکہ 7thایونیو دامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آٹ لوپ سے 7thایونیو چوک سہروردی دونوں اطراف عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،شہری متبادل روڈ جناح ایونیو سہروردی روڈ،مارگلہ روڈ استعمال کریں،اسی طرح صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک سے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند رہے گی،شہری متبادل راستے کے طور پر آبپارہ سہروردی روڈ استعمال کر سکیں گے،،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداچوک،جی پی او چوک دونوں اطراف کے روڈ بند رہیں گے،شہید ملت روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن