پیپرا نے ورلڈ بنک کی معاونت سے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) نے ورلڈ بنک کی معاونت سے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ای پروکیورمنٹ سسٹم (ای پاک ایکیوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم) کا آغاز کر دیا ہے جو سرکاری اخراجات میں کمی ، خریداری کے دوران کرپشن و ٹیکس چوری کی روک تھام اور شفافیت کی طرف اہم پیش رفت ہے، یہ نظام 27 وفاقی وزارتوں اور 280 سرکاری اداروں کے اندر کامیابی سے نافذ ہو چکا ہے ۔پیپرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فیڈرل پیپرا نے پروکیورمنٹ کے طریقہ کار کو آسان اور موثر بنانے کے لئے پروکیورمنٹ رولز 2004 کے اندر 25 ترامیم کی ہیں، پروکیورمنٹ ایجنسیزاور سپلائرز کی سہولت کیلئے معیاری بڈنگ ڈاکومنٹس اور پروکیورمنٹ ریگولیشنز بھی شائع کر دیئے ہیں اور ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر محکموں اور سپلائرز کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں ۔مینجنگ ڈائریکٹر فیڈرل پیپرا حسنات احمد قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں حکومتی اخراجات میں شفافیت لانے اور اخراجات کو کم کرنے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن