تحصیل کلرسیداں کے 24 بوائز ہائی مدارس میں سے بیشتر کے مایوس کن نتائج 

Jul 16, 2024

  کلرسیداں(نامہ نگار)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام تحصیل کلرسیداں کے 24 بوائز ہائی مدارس میں سے بیشتر کے مایوس کن نتائج،تین مدارس کے نتائج سو فیصد رہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں ،د ھما لی اور سکوٹ کے نتائج سو فیصد رہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر 95 فیصد،پنڈ بینسو 94 فیصد،میرگالہ خا لصہ 93 فیصد،باغ جمیری 85 فیصد،بناہل 76 فیصد ،درکالی شیر شاہی 72 فیصد،منگلورہ 68 فیصد،پھلینہ 59 فیصد،ٹکال 54 فیصد،کلرسیداں 53 فیصد،چوآخالصہ 51 فیصد،چنام 45 فیصد،کاہلیاں سیاہلیاں 42 فیصد،کنوہا 41 فیصد،گکھڑ ادمال 39 فیصد،سرصوبہ شاہ 37 فیصد،آراضی خاص 36 فیصد،بکھڑال 32 فیصد،سموٹ 22 فیصد،ڈیرہ خالصہ 18 فیصد اور دھانگلی 14 فیصف نتائج رہے بیشتر سیکنڈری سکولوں میں اساتزہ کی کمی بھی مایوس کن نتائج کا موجب بنی محکمہ تعلیم کی کوتاہی کے باعث سرکاری مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کی تعداد میں حیران کن کمی ہوتی جا رہی ہے صوبائی حکومت تمام سرکاری ملازمین کے بچوں پر نجی تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کرکے انہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کا پابند بنایا جائے۔

مزیدخبریں