کھنڈہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ڈویژ نل نا ئب صدر سردار نا صر خان بنگو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سفا کیت اور نہتے شہریوں پر ظلم و ستم دنیا بھر میں آشکار ہوچکے ہیں ۔ اسرائیل ہٹ دھرمی چھوڑ دے اکثریتی ممالک نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر کے فلسطین کی آزاد و خودمختاری کے تحفظ کی تحریک کو جلا بخشی ہے۔ اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کی حما یت کیلئے باضمیر ہونا ضروری ہے، دنیا بھر باشعور لوگوں نے فلسطین کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسرائیل کی بربریت کا پردہ چاک کیا ہے۔ آزاد فلسطینی ریا ست کا قیام مسلم امہ کیلئے باعث فخر ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں آزاد اور خودمختار فلسطین کی ریا ست کا قیام عمل میں آجائیگا ،سلامتی کونسل کی طرف سے رفح پر حملے بند کئے جانے کے فیصلے کے باوجود اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار کھلی دہشتگردی ہے اسرائیلی مظالم سے انسانیت کی نسل کشی ہو رہی ہے اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور بیت المقدس پر اسرائیلی فوج کے قبضہ کو فوری ختم کروایا جائے امریکہ ، برطانیہ اور ان کے حواریوں کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دوہرا معیار منافقت کی عکاسی ہے۔
اسرائیل کی سفاکیت،نہتے شہریوں پر ظلم و ستم دنیا بھر میں آشکار ہوچکے، ناصرخان بنگو
Jul 16, 2024