ہمارے دل نہتے فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پیر عنایت شاہ کاظمی

 اسلام آباد( وقائع نگار ) ہمارے دل نہتے فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں امت مسلمہ اوآئی سی اور مسلم حکمران ممالک اسرائیل کے خلاف فوری آواز بلند کریں مظلوموں اور محکوموں کی آس اور امید بھی حضرت امام حسین ہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے دربار سخی  اجی مبارک شاہ جی 14 تھری ٹھلہ سیداں اسلام اباد میں منعقدہ مقام اہل بیت کانفرنس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر نامور ذاکر ملک شفقت رضا شفقت قلب عباس یاسر ملک ضمیر حسین علی عمران قمر عباس نقوی سید ذین علی حیدر مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ سید عرفان حیدر نقوی مقصود حسین جعفری ودیگر نے ذکر محمد وآل محمد بیان کیا۔  پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ نہتے فلسطینی ہماری طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں اسرائیل نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے جب کہ دوسری طرف امت مسلمہ او ائی سی اور مسلم حکمران آنکھیں بند کیے غفلت کی نیند سو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وقت چپ بیٹھنے کا نہیں بلکہ انکھیں کھولنے کا ہے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا آخر میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین زوجہ مرحوم کے بلند درجات اور ملک کی سلامتی وقیام امن کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن