پیپلز پارٹی کی انتھک جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ،وحید اشرف 

 کھنڈہ (نامہ نگار)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فتح جنگ سٹی وحید اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی انتھک جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال ہوئی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالے جیالے ملکی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب و مظلوم طبقات کی نمائندگی کی یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی عام آدمی کے دل کی دھڑکن ہے اور عوام پیپلز پارٹی سے والہانہ لگا رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کی بنیاد کا مقصد ہی غریب عوام کی فلاح و بہبود تھی انہوں  نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو و پیپلز پارٹی کے بے شمار   جیالوں نے اپنی جانوں کے نذارنے پیش کر کے ملک سے آمریت کا خاتمہ کیا ملک میں موجود جمہوریت پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ہی بدولت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک سورج چمکتا رہے گا پیپلز پارٹی عوامی دلوں پر راج کرتی رہے گی پیپلز پارٹی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے منہ چھپاتے پھررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مدبرانہ قیادت پر فخر ہے انشااللہ پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کریں گے سیاسی مخالفین کے بے بنیاد پروپیگڈوں کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے لیکن انکا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن