حسن ابدال (نامہ نگار)حسن ابدال کی حدود میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہزارہ روڈ پر واقع حسن ابدال کے نواحی گائوں شاہیا کے مقام پر ہرو پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45سالہ زرین گجر ولد مہر نواب سکنہ شاہیا حسن ابدال موت کے گھاٹ اتار دیا دریں اثناء تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں فائرنگ کے ایک دوسرے واقعہ میںمحمد اشتیاق ولد محمد شاہ سکنہ ہال جلو تحصیل حسن ابدال کوتین نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیں جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔