مشہور مقدمہ قتل کا ، دونوں ملزمان کو عمر قید ،پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ

Jul 16, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے گاؤں ڈھوک غازی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا اورپانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ،مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سید شبر عباس شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی تفصیلات کے مطابق مدعی مدثر شریف نے ایف آئی آردرج کروائی تھی کہ اس کے بھائی فیصل شریف جو کہ پاکستان آرمی میں ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اس کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا سعد ظفر سے مل کر ناحق قتل کر دیا مدعی مقدمہ کے وکلاء عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ اور سید شبر عباس شاہ ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان محمد سجاول خان کی عدالت میں دلائل دیئے عدالت نے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا اور پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی۔

مزیدخبریں