گوجرخان (نامہ نگار)جامع مسجد قادریہ چشتیہ وارڈ نمبر 19 میں سولہویں سالانہ 11 روزہ محافل شہدائے کربلا منتظم محافل علامہ صاحبزادہ پیر عابد حسین قادری کی زیر صدارت جاری ہیں ہر سال کی طرح مرکزی محفل مبارکہ بعنوان '' شام شہیداں'' 10 محرم الحرام شریف بعد نماز مغرب منعقد کی جائے گی خصوصی خطاب نامور عالم دین حضرتِ علامہ پیر سید خضر حسین شاہ سیالوی کے جانشین علامہ پیر سید معین حسین شاہ سیالوی خلیفہ مجاز سیال شریف فرمائیں گے جبکہ پوٹھوہار کی مشہور و معروف درگاہوں کے سجادہ نشیں سادات علماء تشریف فرما ہوں گے خصوصی نعت ممتاز نعت خواں حافظ ظفر اقبال سعیدی دنیاپور پیش کریں گے جبکہ آخری اور گیارہویں محفل مبارکہ میں خصوصی خطاب مبلغ یورپ حضرتِ علامہ محمد سجاد احمد ساجد فرمائیں گے پروگرام آرگنائزر حضرتِ علامہ صاحبزادہ پیر عابد حسین قادری جہانگیری گیارہ روزہ محافل میں شہدائے کرب و بلا کی یاداور ان کی قربانیوں کو تازہ کیا جاتا ہے۔