تلہ گنگ کا  آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

 تلہ گنگ(نامہ نگار)تلہ گنگ کا  آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ، جلوس  شاہ نجف چوک سے  شروع ہو کر  مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس حیدری امام بارگاہ میں  اختتام پذیر ہوا۔جہاں  اختتامی دعا  سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید تقی شاہ نے کرائی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ضلع انتظامیہ کے ہمراہ جلوس کے روٹ اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا ،  ڈی سی قر العین  ملک  ، ڈی پی او کیپٹن واحد محمود، اے سی  تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی ڈی ایس پی تلہ گنگ سید نصیر احمد  شاہ بھی موحود تھے تھے گورنر پنجاب نے    انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن