گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کی زیر نگرانی محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کے زائرین کو تمام ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں اور اس ضمن میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہر محکمہ کے متعلقہ نمائندے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹس کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کام کیا جائے زائرین اور مجالس کے شرکاء کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام روٹس کی صفائی کرے گی بلدیہ کے اہلکار پانی اور لائٹس کی فراہمی اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے وارڈن پولیس روٹس کے ایریا میں ٹریفک کنٹرول کرے گی میٹنگ میں چیف آفیسر بلدیہ چوہدری اظہر مجید میونسپل آفیسر سید صدف کاظمی انچارج ٹریفک وارڈن ملک غفار ا ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
گوجرخان،محرم میں جلوس و مجالس کے شرکاء کیلئے تمام انتظامات مکمل
Jul 16, 2024