مریم نواز کا مشن عام آدمی کو زیادہ  ریلیف فراہم کرنا ہے،ملک آصف

Jul 16, 2024

 کھنڈہ (نامہ نگار) ن لیگی رہنما ملک آ صف بشیرنے کہا ہے کہ مریم نواز کا مشن عام آدمی کو ز یادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ روٹی کی قیمت میں کمی اور ائیر ایمبولینس مریم نواز کے عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں ۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کیخلاف ایکشن لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی اور معیشت کی بہتری کی ضامن ہے۔ پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما کی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چند ہفتوں میں عملی طور پر ثابت کردیا کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ صوبہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے پی ٹی آئی کا مشن نفرت پیدا کرنا اور قومی اداروں کو بے توقیر کرنا ہے سیاسی و جمہوری عمل کو جتنا نقصان تحریک انصاف کی نام نہاد لیڈر شپ نے پہنچایا اتنا آمروں نے بھی نہیں پہنچایا سیاست کے نام انتشار کی جو آگ ملک میں لگائی گئی وہ ابھی تک ٹھنڈی  نہیں ہوئی اور اب پی ٹی آئی 9 مئی کو دھرانے کی خاطر احتجاج کا ڈرامہ دوبارہ شروع کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے بر سر پیکار ہے۔ مشکل حالات ضرور ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے مگر حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور اکانومی درست کرنا ہے ۔ 

مزیدخبریں