لاری اڈہ میں سیاحوں، تاجروں ، عوام حلقوں سے  بھتہ  وصولی کا انکشافٍٍٍٍٍٍ

مری (نامہ نگار خصوصی ) موٹرایجنسی لاری اڈہ میں سیاحوں، تاجروں اور مری کے عوام حلقوں سے مبینہ طور پر بھتہ  وصولی کیئے جانے پر انجمن تاجران ،سیاحوں اور مختلف مکاتب فکر نے تشویش اور عدم تحفظ کا اظہا کرتے ہوے کہا ہے کہ بعض افراد جن میں تاجروں کے سابق نمائندوں کے عزیز و اقارب شامل ہیں گھلے عام  لاری اڈہ سے باہر مین سڑک  پر کھڑی گاڑیوں کے مالکان سے    آمد و رفت پر بھتہ لے کر گزارنے دیتے ہیں  ۔ ایسے میںمری تاجروں اور سیاحوں نے خفیہ اداروں سمیت مقامی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن