بیول (نامہ نگار )سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا انصاف مانگنے والے دیکھتے رہ گئے اس فیصلے نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار مجروح کیا ہے مخصوص نشستوں کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ کیس میں سنی کونسل فریق تھی جبکہ فیصلہ پی ٹی ائی کے حق میں ایا اس سے بڑا قانون کے ساتھ کیا مذاق ہوگا لاڈلے کو بچانے والے اخرکار ناکام ہوں گے کیونکہ جس نے پاکستان کے ساتھ غداری کی اسے سزا ضرور ملے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما و پارٹی ترجمان شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔