اے سی گوجر خان کی زیر نگرانی مرکزی امام بارگاہ کے سامنے سبیل کا اہتمام 

Jul 16, 2024

گوجرخان(نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر سبیل کا اہتمام کیا گیا ہے اس حوالہ سے آج اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گوراہیہ نے سی اواظہر مجید اور دیگر عملہ کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ تحصیل روڈ پر اپنی نگرانی میں ایک کیپن میں سبیل کا اہتمام کیا اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے  بتایا ہے کہ یہاں پر 10 محرم تک سبیل جاری رہے گی یہاں پر ٹھنڈے مشروبات ٹھنڈا پانی تقسیم کیا جائے گا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایک کانٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر سبیل لگائی گئی ہے اور نو دس محرم کے جلوس کے شرکا کے لیے بھی پانی سپلائی کرنے کے لیے ایک گاڑی جلوس کے ہمراہ رہے گی تاکہ جلوس میں شریک افراد کو پینے کاپانی مسلسل فراہم ہوتا رہے امام بارگاہ کے سامنے لگائی گی سبیل لگتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں پر ا کر ٹھنڈے مشروبات پی رہے ہیں انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

مزیدخبریں