عمان میں پاکستانی سفیر نے مسقط میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے 2 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے ایک بیان میں بتایا کہ عمان حکومت نے کل چار افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں، عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے تین اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا اور عمان حکام کیساتھ رابطے میں ہوں ، حکام حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔