سرسوں یا زیتون کا تیل! کھانا پکانے کیلئے کونسا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟

Jul 16, 2024 | 15:02

صدیوں سے زیتون اور سرسوں کا تیل دنیا بھر کچن میں کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات صحت مند رہنے کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون سا زیادہ بہتر یا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

جب کوکنگ آئل کی بات آتی ہے تو ماہرین غذائیت سرسوں اور زیتون کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، دونوں تیلوں میں منفرد خصوصیات اور صحت کے فوائد ہیں جو انہیں نمایاں کرتے ہیں۔ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ صحت کے لیے کون سا بہتر ہے، آئیے ان کی خصوصیات جانتے ہیں۔

غذائیت کے اعتبار سے:

Monounsaturated Fats
یہ وہ فیٹس ہوتے ہیں جو جسم کو درکار ہوتے ہیں، یہ صحت مند فیٹس زیتون اور سرسوں کے تیل سمیت، مونگ پھلیوں، کینولہ سیڈز، ایوا کاڈو اور سورج مکھی کے بیجوں میں پائے جاتے ہیں۔

زیتون کے تیل میں شامل فیٹس کا کُل 73 فیصد ان فیٹس پر مشتمل ہوتا ہے، جب کہ سرسوں کے تیل میں 60  فیصد مونو انسیچوریٹڈ فیٹس ہوتے ہیں۔

Polyunsaturated Fats
یہ فیٹس بھی فائدہ مند ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے انسانی جسم فالج یا دل کے دورے سے محفوظ رہتا ہے۔

یہ زیتون کے تیل میں خم مقدار میں پائے جاتے ہیں، زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز اومیگا 3 اور 6 پایا جاتا ہے جو جسم کے لیے اہم ہے۔

سرسوں کے تیل میں یہ فیٹس زیادہ پائے جاتے ہیں، اس میں بھی اومیگا 3 اور 6 ہوتا ہے لیکن اس کی مقدار زیتون کے تیل کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

Saturated Fats
یہ فیٹس انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، یہ کولیسٹرول میں اضافہ کرتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں میں اضافے کا امکان ہوتا ہے۔

زیتون کے تیل میں یہ 14 فیصد جب کہ سرسوں کے تیل میں 12 فیصد پائے جاتے ہیں۔

صحت پر اثرات:

زیتون کا تیل:

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیتون کے تیل میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بعض کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ تیل مختلف بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ معدے کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

سرسوں کا تیل:

سرسوں کے تیل میں بھی تقریباً یہ ہی خصوصیات پائی جاتی ہیں، ایک مختلف چیز یہ کہ سرسوں کا تیل کھانے پکانے میں استعمال کرنے سے بالوں اور جلد کی صحت اچھی ہوتی ہے۔

سرسوں کا تیل عام طور پر روایتی ادویات میں جلد اور بالوں کے لیے، ہائیڈریشن کو فروغ دینے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

نتیجہ
دونوں ہی تیل صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن اگر آپ کو دل کی صحت بہتر چاہیے تو اس کے لیے زیتون کا تیل زیادہ بہتر ہے۔

اس کے علاوہ سوزش کو کم کرنے کے لیے بھی زیتون کا تیل کھانے میں استعمال کرنا چاہیے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ جسم میں اومیگا فیٹی ایسڈز کی اچھی مقدار آئے تو سرسوں کا تیل بہتر ہے۔

مزیدخبریں