امریکی ریاست یوٹاہ میں ہائیکنگ کرتے ہوئے باپ، بیٹی سمیت 3 افراد ہلاک

Jul 16, 2024 | 15:10

 مغربی امریکی ریاست یوٹاہ میں گرمی کی شدت کے باعث ہائیکنگ کرتے ہوئے باپ، بیٹی سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد، ایک 52 سالہ شخص اور ان کی 23سالہ بیٹی، کینین لینڈز نیشنل پارک میں پانی کی قلت کے باعث انتقال کرگئے، باپ اور بیٹی ہائیکنگ کرتے ہوئے کھو گئے تھے۔اس وقت امریکا میں درجہ حرارت 100ڈگری فارن ہائیٹ (37.8ڈگری سیلسیس)سے زیادہ تھا، ہنگامی طبی عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔مقامی پولیس نے اطلاع دی کہ ہفتے کو بھی ایک 30سالہ خاتون سنو کینین پارک میں مردہ حالت میں پائی گئی، انہوں نے عوام کو شدید گرمی میں ڈی ہائیڈریشن کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔

مزیدخبریں