چینی کی قیمت میں مزید بڑھ گئی، گوجرانوالہ میں چینی فی کلو 30 روپے مہنگی ہو گئی۔اس اضافے کے بعد گوجرانوالہ میں چینی 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، ایک ہفتہ قبل ایک کلو چینی کی قیمت 120 روپے تھی۔ہول سیل ڈیلرزنے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے. دوسری جانب پنجاب بھر میں مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ روز فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 591 روپے کلو تھا جبکہ اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 590 سے 600 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔