نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے داتا دربار کی جلد توسیع ہوجائے گی۔داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی حکومت نہیں لیکر آئی،نوازشریف کے دور میں مہنگائی پر قابوپالیا تھا۔ن لیگ کی حکومت میں ملکی معیشت مضبوط ہوئی،حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا.ملک کو معاشی قوت بنانے کیلئےشہبازشریف اور ان کی ٹیم محنت کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا،پی ٹی آئی پر پابندی کاپراسیس آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے.پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔جو ملکی مفادات کیخلاف کام کرتا ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں،الیکشن کمیشن کےپاس پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے ثبوت ہیں۔