کراچی میں پولیس اہلکارسمیت مزید تین افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ دو روز میں ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

\\\"نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار زاہد کو قتل کردیا ۔ مقتول کو گیارہ گولیاں ماری گئیں جبکہ اس کی میت عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار ناظم آباد تھانے میں تعینات تھا اورڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس پہنچا تھا۔ ادھرلیاری میں ماڑی پورروڈ پر بس سٹینڈ کے قریب  جاوید نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ گارڈن کے قریب بھی ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ مقتول ایک مذہبی جماعت کا کارکن تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

ای پیپر دی نیشن