پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں انتالیس ویں سٹاف کورس کے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں پوشیدہ خطرات نے برتری حاصل کر رکھی ہے، اس لیے سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی نے ٹاسک فورس ون فائیو زیرو کی چار مرتبہ قیادت کی جو ملک کے لئے ایک منفرد اعزاز ہے۔ ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا کہ بحری قزاقی کے خلاف جنگ پر اقوام متحدہ کی قرارداد پاس ہونے پر پاک بحریہ نے امریکی سربراہی میں بننے والی ون فائیو ون میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی خود انحصاری کے تحت آلات حرب کی تیاری کے اہم مرحلے سے گزر رہی ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے مزید کہا کہ پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع ہی ہمارے مفاد کا محافظ ہے جس کے لئے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور حفاظت کے لئے ایک قابل بحریہ ضروری ہے۔