قوم سے خطاب کے دوران صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ماحولیاتی آلودگی ہے اور اسے روکنے کے لیے قومی سطح کے مشن کی ضرورت ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ باراک اوبامہ کا مزید کہنا تھا کہ برٹش پیٹرولیم کمپنی کو تیل کے اخراج سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا ، اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز ساحلی ریاستوں کے دورے کے بعد اس حادثے کو ماحولیاتی نائن الیون قرار دیا تھا ۔ خلیج میکسیکو میں آئل فیلڈ کی تباہی سے برٹش پیٹرولیم کمپنی کو اب تک سڑسٹھ ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔