لاہورکے علاقے شاہ پورکانجراں میں زہرخورانی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقہ شاہ پورکانجراں کے رہائشی اکبر کو اس کے بھائی امجد نے زیورات بنانے کےلئے رقم دی لیکن اس نے یہ پیسے خوردبرد کرلئے جس پر دونوں بھائیوں میں اکثر جھگڑا رہنے لگا۔ منگل کی رات بھی امجد نے اپنے پیسوں کا تقاضا کیا اور دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ۔ اس بات پر دلبرداشتہ ہو کراکبر اور اس کی بیوی مزمل نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جبکہ والدین کے کہنے پر ان کی تینوں بچیوں نے بھی گولیاں کھا لیں ۔ تمام افراد کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں گھر کا سربراہ اکبر، اس کی دس سالہ بیٹی ندا، آٹھ سالہ ایمن جاں بحق ہوگئے جبکہ چودہ سالہ بینش اوراس کی والدہ مزمل بی بی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیشن شروع کردی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...