تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈليول سے ايک فٹ جبکہ منگلا ڈيم ميں ڈيڈ ليول سے ایک سو سترہ فٹ بلند ہے۔

Jun 16, 2010 | 15:49

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوانہتراعشاريہ پانچ فٹ،ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ پچیس ہزار کيوسک ہے۔ تربيلا ڈيم سے پانی کا اخراج دس ہزارکيوسک زائد کرديا گيا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوستاون اعشاريہ چھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج پچپن ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ باسٹھ ہزاردو سوسینتیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ سڑسٹھ ہزارایک سو اکاسی کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ تینتیس ہزاردو سوتئیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ انیس ہزارسات سوسرسٹھ کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزارسات سو سولہ کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ اکسٹھ ہزارسات سوسولہ کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد تینتیس ہزاردو سوتین کیوسک جبکہ اخراج آٹھ ہزارکیوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں