موسم کی صورتحال بہتر ہونے اور شارٹ فال صفر ہونے کے باعث بجلی کی  لوڈ شیڈنگ میں کمی کردی گئی ہے ۔  

 وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار تیرہ ہزارپانچ سو دس میگا واٹ اورطلب بھی تیرہ ہزارپانچ سو دس میگا واٹ  ہے جس سے  شارٹ فال صفرہوگیا۔ کے ای ایس سی کو سات سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ ہائیڈل پاورپلانٹس سے چار ہزار آٹھ سو ستائیس میگاواٹ، تھرمل سے دو ہزارچار سوبتیس میگا واٹ، آئی پی پیز سے چھ ہزارایک سوتین میگاواٹ جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو اڑتالیس میگاواٹ بجلی تیارکی جارہی ہے۔ شارٹ فال ختم ہونے کے ساتھ ہی شہری اور دیہی علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن