کے ایس ای اہنڈرڈ انڈیکس باسٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار تین سوبارہ ،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس چاون پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار ایک سو اٹھانوےکی سطح پر ہے ۔اب تک دو سو چھتیس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہواہے۔ایک سو پچپن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،پچھتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور چھ کمپنیوں کےحصص کی کمپنیوں قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ اب تک تین کروڑحصص کا کاروبار ہواہے۔سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں لوٹ پی ٹی اے ، پاکستان اسٹراٹجیک فنڈ،پاکستان پریمئیر فنڈ،حب پاور کمپنی اورنشاط ملز لمٹیڈ سرفہرست ہیں۔