حکومت نے 2015ءتک بجلی کی پیداوار 10 ہزار میگا واٹ بڑھانے کا منصوبہ تیار کرلیا

Jun 16, 2010

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے 2015ءتک بجلی کی پیداوار میں 10 ہزار میگا و اٹ اضافے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا جس پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی۔ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ 5 سالہ منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے توانائی کے شعبوں میں خود کفالت حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے سستے ذرائع سے توانائی کے حصول کی کوشش کی جائے اور کوئلے کو مستقبل میں توانائی کے حصول کے سلسلے میں کوئلہ اہم ذریعہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی حاصل کرنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو کوئی نہیں روک سکتا ۔
مزیدخبریں