کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چودہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔

شہر قائد میں مختلف واقعات کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چودہ افراد کو قتل کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ تین روز کے دوران ہلاک کئے جانے والوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے۔گزشتہ رات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد چارہے ۔ادھرملیر کالا بورڈ میں واقع کے ای ایس سی آفس کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی جسے گولیاں مار کرہلاک کیاگیا جبکہ صدر میں نعمان سنٹر کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔لیاری کے علاقے میں پچیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ لیاری سے بھی دو بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا ۔رات بارہ بجے کے بعد سے اب تک صدر میں فائرنگ کاسلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے ۔گزشتہ رات مسلح افراد نے ایمپریس مارکیٹ کے عقب میں واقع گتے کی فیکٹری کو آگ لگادی اور دکانوں کوبھی نذر آتش کردیا،جب فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں تو مسلح افراد نے انہیں بھی نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن