پیپکوذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار چودہ ہزار پچیس جبکہ طلب اٹھارہ ہزار تین سو میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار دو سو بائیس، تھرمل سے ایک ہزار نو سو بیس اور آئی پی پیز سے چھ ہزار سات سو پچاسی میگاواٹ پیدوار حاصل ہورہی ہے جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے اٹھانوے میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل ہے۔ طلب اور پیدوارکے فرق میں اضافے کے بعد ملک بھر میں توانائی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد شہروں میں دس سے بارہ اور دیہات میں اٹھارہ سے بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔