کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر محدود تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارتین سو پوائنٹس کی سطح برقراررکھنے میں کامیاب رہا۔

Jun 16, 2011 | 16:14

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پرہی پریشر کا شکارہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ کاروبار کے اختتام پرپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں زبردست تیزی رہی جبکہ او جی ڈی سی ایل سمیت انرجی سیکٹرکے دیگرسکرپٹس میں نمایاں تیزی نے مارکیٹ کو مندی سے نکال دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس باون پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار تین سو انہتر پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپرچارکروڑ انسٹھ لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ سونیری بینک کے رائٹ شیئرز اور دیوان سلمان کمپنی میں نمایاں سودے ہوئے۔
مزیدخبریں