تہران (ریڈیو مانیٹرنگ) ایران نے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ ٹی وی العالم کی رپورٹ کے مطابق رصادI- کو سیفر راکٹ کے ذریعے نامعلوم مقام سے خلا میں بھیجا گیا۔ یہ زمین کی تصاویر لے گا۔ پہلے اگست 2010ء میں بھیجنے کا پروگرام تھا جسے بغیر کسی وجہ بتائے ملتوی کر دیاگیا۔ یہ راکٹ مالک اشتر یونیورسٹی تہران نے بتایا ہے جو پاسداران انقلاب گارڈز کا ذیلی ادارہ ہے۔ حکام کے مطابق جلد ”فجر“ سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک نے ایرانی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔