شارٹ فال تریسٹھ سو ميگاواٹ تک پہنچ گيا، شديد گرمی ميں بجلی کی طويل لوڈشيڈنگ، شہريوں کی زندگی اجيرن۔

پیپکو کے مطابق بجلی کا شارٹ فال تریسٹھ سو ميگاواٹ ہے ،بجلی کی مجموعي پيداوارگیارہ ہزارچارسو اسی ميگاواٹ اور طلب سترہ ہزارسات سو اسی ميگاواٹ ہے،،سسٹم کو ہائيڈل سےپینتالیس سو ميگاواٹ،تھرمل سے تیرہ سو نوےميگاواٹ اور آئی پی پيز سےپانچ ہزار پانچ سو نوے ميگاواٹ بجلی مل رہی ہے. کراچی اليکٹرک سپلائی کمپنی کو چھ سو سترميگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شارٹ فال ميں اضافہتربيلا اور منگلا ڈيموں ميں پانی کی کم آمدکی وجہ سے ہوا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث ہائيڈل پيداوار ميں کمی کا سامنا ہے،،دوسری جانب شديدگرمي کے دوران بھی لاہور سميت بڑے شہروں ميں ہر گھنٹے بعد ايک گھنٹے کيلئے بجلی کی لوڈشيڈنگ ہو رہی ہے،جبکہ چھوٹے شہروں اور ديہات ميںاٹھارہ سےبیس گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن