موجودہ حکومت بلوچوں کا احساس محرومی دورکررہے ہیں۔ وزیراعظم

Jun 16, 2012 | 15:16

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں سول سروسز اکیڈمی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرعظم یوسف رضاگیلانی کا کہناتھا کہ بجلی کا بحران ورثے میں ملا تاہم موجودہ حکومت تین ہزار چارسو میگا واٹ بجلی شامل کرچکی ہے اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران ختم ہوگااورتین سو سال تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ پاکستان بجلی برآمد بھی کرسکے گا ،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کھوکھلے نعرےاوردعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ،بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور حکومت نے اب تک ہزاروں بلوچ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں
مزیدخبریں