رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں چودھری گلزار احمد گجر اور ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا کہ ملک مےں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کےلئے مےاں برادران نے دن رات اےک کےا ہوا۔ کالا باغ ڈےم کی تعمےر سے ملک اندھےروں سے نجات حاصل کرے گا۔ مسلم لےگ کی حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلائے گی۔ وہ عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی دھڑوں کے سرکردہ افراد چودھری محمد یونس گجر سابق نائب ناظم یونین کونسل 123 شام کی بھٹیاں‘ سخاوت علی عرف گلو بھٹی‘ چیئرمین زکوة کمیٹی‘ محمد اکرم سیال‘ محمد شریف گجر‘ چیئرمین زکوة کمیٹی رنگیل پوراور دیگر نے قیادت سے انہیں ٹکٹ دینے کا مطابہ کیا۔