لاہور (خبر نگار) ق مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے مجوزہ فنانس بل 2013 ءکے حوالے سے ق لیگ کی طرف سے سینٹ کمیٹی کو بھجوائی جانے والی سفارشات سے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کا تصورز مینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ایڈوانس ٹیکس کی سوچ درحقیقت پبلک کے ساتھ حکومت کی طرف سے ایڈوانس زیادتی ہے، حالات اتنے بھی برے نہیں جتنے فنانس بل میں بیان کیے گئے حکومت شادی ہالز، تعلیمی اداروں، ڈسٹری بیوٹرز،ریٹیلزز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لے،رمضان پیکیج کے لیے 2ارب کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے اس میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ق لیگ کی طرف سے سینٹ کمیٹی میں جمع کروائی گئی سفارشات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس کو 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی جو تجاویز دی گئی ہے۔ اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عام آدمی پس کررہ جائے گا۔
حکومت شادی ہالز، تعلیمی اداروں، ریٹیلرز پرایڈوانس ٹیکس واپس لے: کامل علی آغا
Jun 16, 2013