گرمیوں میں لیچی کا استعمال نہایت مفید ہے: طبی ماہرین

Jun 16, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ لیچی مےں مختلف قسم کے نیو ٹریشنز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ خاص طور پر لیچی میں وٹامن سی اور گلوکوز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ حکیم سید عمران‘ عارف رحیم اور دیگر نے مجلس مذاکرہ میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال وٹامن سی کی ضرورت پوری کر دیتا ہے۔ تازہ لیچی سکن بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت دیتی ہے۔

مزیدخبریں