قائداعظم ریذیڈنسی عمارت نہیں، نظریاتی وجود کی علامت ہے: راناثناءاللہ

لاہور (خبر نگار) وزیر قانون،بلدیات اور دیہی ترقی پنجاب رانا ثناءاللہ خاں نے کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے ،بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج طالبات اور وہاں موجود انتظامیہ کو یرغمال بنانے کی کارروائی میں ایف سی اورسرکاری اہلکاروں کی شہادت اور زیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی رہائش گاہ ”زیارت ریذیڈنسی“ پر راکٹوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ زیارت ریذیڈنسی صرف ایک عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ جگہ پاکستان کے نظریاتی وجود کی ایک علامت کا درجہ رکھتی ہے۔ رانا ثناءاللہ خاں نے کہاکہ قائد اعظم کی آخری رہائش گاہ کی تباہی اور وہاں پاکستان کے پرچم کی جگہ بلوچستان لبریشن آرمی کا پرچم لہرانا پاکستان کے وجود اور نظریے پر حملے کے مترادف ہے جسے معاف نہیں کیاجاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن