آئی ایم ایف سے نئے قرضے کی بات حیران کن ہے ‘ حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر عادل شیخ نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا تجربہ کچھ اتنا خوشگوار نہیں رہا ہے ‘ پاکستان کو اپنے اوپر مزید قرضے نہیں چڑھانے چاہئیں ‘ پاکستان آج بھی آئی ایم ایف کے قرضے کی اقساط ادا کررہا ہے جو کہ اگلے سال تک جاری رہے گی ‘ یہ پاکستان کی معیشت پر غیر ضروری دباﺅ ہے اس تلخ تجربے کی روشنی میں حکومتی حلقوں کا یہ سمجھنا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرضے کی بات کرنی ہے کافی حیران کن ہے آئی ایم ایف کے قرضے سے وقتی  سہولت تو مل جاتی ہے لیکن وہ آپ کی اقتصادیات پر پابندی لگا دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پاکستان کے موجود ہ وزیر خزانہ نے یہ کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر قرضے لیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن