پنجاب کا بجٹ عوامی ہو گا‘ تعلیم‘ صحت‘ سماجی شعبے کیلئے زیادہ فنڈز دینگے: شہباز شریف

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی اپنائیں گے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کم وسیلہ اور غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے م¶ثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس ہو گا اور ترقی کے عمل میں علاقائی توازن پر فوکس کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ وہ صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2013-14ءکے حوالے سے تجاویز پر غورکے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا نیا روڈ میپ ثابت ہو گا اور سماجی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے نئے مواقعوں کی فراہمی اور غربت میں کمی کے حوالے سے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیم، صحت، توانائی اور سماجی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ حکومتی سطح پر کفایت شعاری، سادگی اور بچت کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ خواتین کی ترقی اور پسے ہوئے طبقات کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ہیڈ سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے، اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں توانائی بحران کے حل کے لئے کوئلے، ونڈمل، گنے سمیت تمام متبادل ذرائع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے اور ڈونر ایجنسیاں تعلیم، صحت، توانائی اور معاشی ترقی کے لئے اپنا تعاون فراہم کریں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے لاہور میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو پانی کے فوری نکاس کیلئے ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی نکاسی کے کام کی نگرانی کریں۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفان اور بارش کے باعث چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...