کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی بس پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز کی نااہلی بھی اس واقعہ کا ایک سبب ہے۔اختر مینگل نے کہا نعشیں ملنے بند ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
دہشت گردی اداروں کی نااہلی ہے، نعشیں ملنے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے: اختر مینگل
Jun 16, 2013