دھونی‘ ٹنڈولکر‘ سہواگ‘ گمبھیر‘ یوراج‘ ظہیر سمیت 8 بھارتی کرکٹرز کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ

Jun 16, 2013

کوچی (آئی اےن پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی، سچن ٹنڈولکر سمیت آٹھ کھلاڑیوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔ محکمہ تحفظ خوراک نے سر سو ں کے تیل میں ملاوٹ کی تصدیق پر کمپنی کے سربراہ سبرت رائے، سچن ٹنڈولکر ، مہندر سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، سریش رائنا، گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی ، یوراج سنگھ، ظہیر خان کے علاوہ اداکار ریتھک روشن اور پریانکا چوپڑا پر مصنوعات کی غلط تشہیر کا الزام لگایاہے۔

مزیدخبریں