عقیل خان‘ محمد عابد‘ عمران‘ شوکت‘ عثمان رفیق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Jun 16, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان، محمد عابد، عمران شوکت، عثمان رفیق، ثناءاللہ خان، عثمان اعجاز، احمد چوہدری اورعابد علی اکبر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ہفتہ کو مینز سنگلز پری کوارٹرز فائنلز مقابلوں میں عقیل خان نے ہیرا عاشق کو 6-1 اور 6-2، محمد عابد نے شہزاد کو 6-1 اور6-0، عمران شوکت نے نومی قمرکو 6-3اور 6-3، عثمان رفیق نے کاشان الحق کو 6-1 اور 6-2، ثناءاللہ خان نے عمیر وحید کو 6-1 اور 6-2، عثمان اعجاز نے محمد مزمل کو 6-1 اور 6-1، احمد چوہدری نے شہزاد خان کو 6-4 اور 6-3 جبکہ عابد علی اکبر نے یاسر خان کو 6-4اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں عقیل خان اور جلیل خان، احمد چوہدری اور ثناءاللہ، عابد علی اور بابر علی جبکہ یاسر خان اور شہزاد خان نے ڈبلز کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔ لیڈیز سنگلز مقابلوں میں وانیہ خان، ماہین آفتاب، مریم مرزا اور نہا خان نے لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ بوائز سنگلز مقابلوں میں محمد مدثر، حسنین منظور، ارمام عتیق اور محمد مزمل بوائز سنگلز کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔

مزیدخبریں