ممبئی (آئی اےن پی) بھارت میں انڈر ورلڈ کو آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں گھسیٹنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو بچایا جا سکے۔ مختلف جانب سے عدالتوں میں نئی پٹیشنز دائر کی گئی ہیں جن میں یہ م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی پی ا ایل کا ایونٹ ایک باقاعدہ انتظام ہے جس کے ذریعے میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث انڈر ورلڈ کے لوگوں کو مطمئن کیا جا رہا ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی ایک تازہ پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ دو ہزار آٹھ سے لے کر اب تک کی تحقیق انٹرپول کی معاونت کے سہارے سی بی آئی سے کرائی جائے۔