لاہور ( این این آئی) اداکارہ شانزہ نے کہا ہے کہ اداکاری فل ٹائم جاب ہے جس میں چھٹی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ ضروری نہیں کہ ہر ہنسنے والے چہرے کے پیچھے خوشیاں چھپی ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شانزہ نے کہا کہ بعض اوقات دنیا کو دکھانے کیلئے اپنے دکھوں کو چھپا کر ان کے لئے ہنسنا پڑتا ہے اور یہی حال شوبز کی دنیا کا ہے جہاں ہمیں اپنے تمام مسائل و مصیبتیں اور پریشانیاں چھپا کر پرستاروں کے سامنے پرفارم کرنا پڑتا ہے اور یہی ایک اچھے اداکار کی خصوصیت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ دوبارہ اپنی اصل ڈگرکی طرف واپس آ رہا ہے ۔ میں نے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر میں کام کیا ہے لیکن جتنا لطف تھیٹر پر کام کرنے میں ہے وہ مجھے کسی اور جگہ نہیں ملا ۔