مکرمی! رمضان المبارک کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ابھی تو پنجاب کا بجٹ بھی نہیں آیا ہے اور مہنگائی اس قدر ہو گئی ہے غریب آدمی کا جینا بھی مشکل ہو گیا ہے مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ غریب آدمی کا زندہ رہنا بھی مشکل ہو گیا ہے ابھی رمضان کی آمد بھی نہیں ہوئی کہ مہنگائی کا بھونچال آگیا ہے سبزیاں اور دالیں گھی اور ضرورت زندگی کی تمام اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں ہر حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لئے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور جب اقتدار پر آتے ہیں تو کوئی کام نہیں کرتے اور جھوٹے وعدہ کر کے اقتدار پر آ جاتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کر کے پریشان کر دیتے ہیں پاکستان میں نہ گیس ہے نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے میری اعلیٰ حکا م سے درخواست ہے پاکستان کی عوام کا کچھ سوچا جائے۔(شوکت ناظم،لاہور)