ایل سی سی اے کا صدر بن کر کرکٹ کی بہتری کیلئے مشن جاری رکھونگا: خواجہ ندیم

لاہور (حافظ محمد عمران) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدارت کے امیدوار خواجہ ندیم احمد نے کہا کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد وہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی بہتری کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ کلب زون اور ریجن کی کرکٹ کو باہم مربوط کر کے ایک ہی آئین تشکیل دیں گے جو کرکٹ بورڈ کے آئین کو سپورٹ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک ہم نے بہت مشکل وقت گزارا ہے ہمیں ٹارگٹ کیا گیا۔ ہمارے لڑکوں کو جان بوجھ کر نہیں کھلایا گیا مگر لوگ ہمارے ساتھ جڑے رہے اور اب ہمیں امید ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم کامیاب ہو کر لاہور کو ایک ماڈل ریجن بنا دیں گے۔خواجہ ندیم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں غیر یقینی صورتحال کا اثر ریجن کی کرکٹ پر بھی ہوا ہے عبوری سیٹ اپ کا کوئی جواز نہ تھا کرکٹ اب میدانوں میں کم اور عدالتوں میں زیادہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کرکٹرز سامنے لانے کے لئے بوگس کلبوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ کرکٹ بورڈ کو چاہئیے کہ کلبوں کے صدور کے لئے بھی سٹینڈرڈ کرے۔ سکروٹنی کا نظام بہتر بنانا چاہئیے۔ ریجنل اور زونل سطح پر منتخب ہونے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ میں نے ہمیشہ میرت کی بالادستی اور نظام کو مضبوط کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ انضمام الحق کو لاہور ریجن کی سلیکشن کی ذمہ داری دی تھی اس کا خاصا فائدہ ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...