میر پور (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے بارش سے متاثرہ میچ بنگلہ دیش کو ڈی ریل متھڈ کے تحت 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میحوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر272 رنز بنائے۔ انعام الحق44، کپتان مشفق الرحیم59، شکیب الحسن52 ، محمد اسد41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یادیو نے 3 ، مشرا اور پرویز رسول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو 26 اوورز میں 150 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔