فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کی شکست پر حکومت بھی گر سکتی ہے: رپورٹ

کراچی (خصوصی رپورٹ) برازیل فٹبال ٹیم نے کروشیا کو کچل کر ورلڈ کپ کا پر اعتماد آغاز کیا  ہے تاہم میزبان ٹیم کیلئے میگا ایونٹ کا سفر انتہائی کٹھن ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ برازیل ٹیم کی شکست سے حکومت بھی گر سکتی ہے۔ حکومت کو مظاہرین کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے طاقت نہیں بلکہ ہوم ٹیم کی کامیابی کی ضرورت ہے۔ حکومت کے بعد اب عوامی سطح پر بھی ٹیم کے مخالفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو نے لگا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2014 ء کے کامیاب انعقاد کیلئے برازیل کا فائنل تک ایونٹ میں رہنما انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر برازیلی ٹیم سپر16 ، کوارٹر فائنل یا سیمی فائنل سے باہر ہو جاتی ہے تو فیفا کر اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے جبکہ حکومت مخالف مظاہروں  میں غیر معمولی شدت آ جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کروشیا کے خلاف میچ میں من پسند ریفری کو تعینات کیا گیا جس نے متنازعہ پنلٹی دے کر میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ برازیل ہوم گرائونڈ پر 39 برس سے ناقابل شکست ہے تاہم 1950ء کے عالمی کپ میں برازیل کی ناکامی نے درجنوں افراد کی جان لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...